ایک ساتھ عام انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ایک ساتھ کروانے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کرانے سے متعلق کیس عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں موقف جاننے کے لیے ملک بھر کی بڑی سیاسی جماعتوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کا تین رکن بنچ کل ساڑھے گیارہ بجے اس کیس کی سماعت کرے گا۔ بنچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔