لاہور ہائیکورٹ نے مراد سعید کو ہراساں کرنے سے روک دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔جسٹس انوار الحق پنوں نے مراد سعید کی درخواست پر سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ نے مراد سعید کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ وفاقی وزیر رہ چکا ہوں، سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیےجارہے ہیں، متعلقہ ادارے مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کررہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت متعلقہ عدالتوں تک رسائی کےلیےکارروائی روکنے کا حکم دے۔