پاکستان

آئی ایم ایف کا پاکستان میں پالیسی ریٹ مزید بڑھانے کا مطالبہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں پالیسی ریٹ مزید بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ افراط زر میں استحکام لانے کیلئے پالیسی ریٹ مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
عالمی ادارے کی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں برس مہنگائی کی اوسط شرح 27 فیصد رہے گی، موجودہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو اعشاریہ 5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق اس سال پاکستان کا بجٹ خسارہ 6.8 فیصد جبکہ اگلے سال 8.3 فیصد تک جانے کا تخمینہ ہے، پاکستان میں اس وقت شرح سود 21 فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں