وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں مختلف شعبوں کے افراد سے ملاقات
لندن(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں مصروف وقت گزار رہے ہیں، انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے رالے افراد سے ملاقاتیں کیں۔
ذرائع کے مطابق مختلف ممالک کے سرمایہ کار بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، شہباز شریف جمعے کے روز کامن ویلتھ کے اجلاس میں شریک ہوں گے، اس کے علاوہ وزیر اعظم جمعے کی شام بادشاہ چارلس کے ہمراہ ڈنر میں بھی شرکت کریں گے۔
شہباز شریف دیگر سربراہان مملکت کے ہمراہ کل شام بکنگھم پیلس جائیں گے، وزیر اعظم ہفتے کے روز بادشاہ چارلس کی تاجپوشی میں شریک ہوں گے، تاجپوشی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبے میں ہو گی، گزشتہ شام شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔