حیدر آباد: مسافر وین اُلٹنے سے 3 مسافر جاں بحق، 10 زخمی ہوگئے
حیدر آباد(قدرت روزنامہ) انڈس ہائی وے پر مسافر وین اُلٹنے سے 3 مسافر جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔افسوسناک حادثہ انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، موٹر وے پولیس اور رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں اور مانجھند ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔