جب سے پی ٹی آئی کی حکومت ہٹائی، دہشتگردی میں اضافہ ہوا، فواد چودھری


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت ہٹائی گئی ہے تب سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آج ایک دن میں 6 جوان وطن پر قربان ہو گئے، دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ سے سکیورٹی فورسز کے وہ جوان جو پہلی صف میں ہیں ان کا سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔


فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں اس صورتحال میں کوئی حکمت عملی نظر نہیں آرہی، حکومت کی توجہ عمران خان اور تحریک انصاف سے ہٹ کر اصل مسائل کی طرف آنی چاہئے۔