ملزم نے سیاہ کاری کے الزام میں سالی کو قتل کر ڈالا
جیکب آباد(قدرت روزنامہ) سفاک ملزم نے سیاہ کاری کا الزام لگا کر اپنی ہی سالی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گڑھی خیرو کے ہسپتال محلہ میں پیش آیا، ملزم یعقوب جمالی نے اپنی سالی کو سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
واردات کے بعد ملزم نے خودکشی کی کوشش کی جوکہ ناکام رہی، ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔