کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3000 روپے سے بھی تجاوز کر گئی .
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں آٹے کی قیمت میں اضافہ حکومت کی لاکھ کوششوں کے باوجود جاری ہے، شہر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3000 روپے سے بھی بڑھ گئی جو اب 3100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے .
شہری مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی سخت اذیت میں مبتلا تھے ایسے میں بنیادی ضرورت آٹا اتنا مہنگا ہونے سے عوام کو روٹی کے بھی لالے پڑ گئے .
یہ امر قابل ذکر ہے کہ آٹے کی قیمت بڑھتے ہی مقامی ہوٹلوں کے مالکان روٹی کے ساتھ ساتھ دال، سبزی کے نرخ بھی خود بخود بڑھا دیتے ہیں جس سے مزدور اور دیگر دیہاڑی دار طبقہ مہنگائی کی چکی میں ڈبل پس جاتا ہے .
. .