اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ اجلاس میں سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظرثانی (سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹ) کا بل منظور کرلیا گیا، جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا .
چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا، جس میں ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے ایوان میں بل پیش کیا گیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کرلیا .
اپوزیشن کی جانب سے جعلی بل نامنظور، امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے گئے .
اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹ بل منظور کرلیا گیا . بل کے حق میں 32 اور مخالفت میں 21 ووٹ آئے .