عاصم اظہر نارویجن گلوکارہ کے ساتھ انٹرنیشنل میوزک ڈیبیو کیلئے تیار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا نارویجن گلوکارہ کے ساتھ انٹرنیشنل میوزک کا پہلا گانا ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔ عاصم اظہر نے نئے گانے کیلئے نارویجن سنگر اور سانگ رائٹر ایسٹرڈ ایس کے ساتھ شراکت کی ہے اور اس کا نام ’ڈارکیسٹ آور‘ رکھا گیا ہے۔
پاکستانی گلوکار نے گانے کا ٹیزر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ نئے گانے کو آج (4 مئی کی) رات کو ریلیز کیا جائے گا۔

ایسٹرڈ ایس اور عاصم اظہر کے درمیان گانے کی شراکت کی ابتدائی خبریں نارویجن گلوکارہ کی طرف سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھیں، انہوں نے گانے کا ایک پس منظر بھی شیئر کیا جس میں عاصم اظہر اردو اور انگریزی میں گاتے سنائی دیتے ہیں۔
یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ دونوں فنکار ایک عالمی لیبل کیلئے گانے کی شراکت کررہے ہیں جبکہ یونیورسل میوزک ناروے نے گانے کے ٹیزر کو اپنے سوشل میڈیا پیج پر بھی شیئر کیا تھا۔
ایک غیر ملکی فنکار کے ساتھ گانے کی شراکت عاصم اظہر کے میوزک کیریئر کیلئے بہت بڑی چھلانگ ہے اور اسے انہیں عالمی طور شناخت ملے گی۔

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

7 hours ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

7 hours ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

7 hours ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

7 hours ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

7 hours ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

9 hours ago