کترینہ کیف کے متعلق ایک بار پھر ماں بننے کی افواہیں گردش کرنے لگیں


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف کے متعلق ایک بار پھر ماں بننے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔کترینہ کیف کی بھارتی اداکار وکی کوشال سے شادی کے بعد وقتاً فوقتاً انکے ماں بننے کی افواہیں بھارتی میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہیں جنکی اداکارہ ہمیشہ تردید بھی کرتی رہی ہیں۔
حال ہی میں ایک بار پھر بھارتی میڈیا میں کترینہ کیف کے متعلق ماں بننے کی افواہوں نے سر اٹھا لیا ہے جسکی وجہ عید کے موقع پر بھارتی اداکار سلمان خان کی بہن ارپیتا خان اور انکے شوہر آیوش شرما کی جانب سے رکھی گئی عید ملن پارٹی میں شرکت بنی ہے۔
کترینہ کیف نے اس دعوت میں ہلکے گلابی رنگ کی انارکلی فراک پہن کر شرکت کی جس میں وہ خوبصورت لگ رہیں تھی، اس دعوت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی کترینہ کے چہرے پر پریگنینسی گلو کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
کترینہ کیف آج کل اپنے سوشل میڈیا آفیشل اکاؤنٹس سے بھی دور ہیں اور ابھی تک بالی ووڈ کی زیادہ تر تقاریب میں بھی شرکت نہیں کر رہی تھیں جسکی وجہ اداکارہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع کی جارہی ہے۔رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ کترینہ ان دنوں اپنی اور سلمان خان کی فلم ٹائیگر تھری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)