کینیڈا سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
وٹاوا(قدرت روزنامہ) کینیڈا جانیوالے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی ، کینیڈین حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے وزٹ ویزا پروسیسنگ کے دورانیہ میں کمی کردی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین وفاقی وزیر امیگریشن شان فریزر نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ پروسیسنگ ٹائم 802 دنوں سے کم کر کے 60 دن کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے وعدہ کیا کہ ویزا پروسیسنگ ٹائم میں مزید کمی کرتے ہوئے اس دورانیے کو ایک ماہ تک لایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستانی شہری کینیڈا کا وزٹ ویزا 802 دن کے بجائے 60 دن میں حاصل کرسکیں گے۔