فاطمہ بھٹو کو سرحد پار سے بھی شادی کی مبارکباد، سوارا بھاسکر کا خصوصی پیغام


لاہور(قدرت روزنامہ) حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کو شادی کی مبارکباد سرحد پار سے بھی موصول ہوگئی۔
بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فاطمہ بھٹو کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں شادی کی مبارکباد دی۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے آپ کی شادی کا سن کر بہت خوشی ہوئی، آپ دونوں کا ساتھ ہمیشہ قائم رہے۔


جواب میں فاطمہ بھٹو نے سوارا بھاسکر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ چند روز قبل فاطمہ بھٹو نے اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ وہ اپنے آبائی گھر 70 کلفٹن میں ایک سادہ تقریب میں امریکی شہری گراہم جبران کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔