بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کریں گی


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ہالی وڈ کی کیٹ ونسلیٹ رواں برس کانز فلم فیسٹیول میں شوبز خواتین کی نمائندگی کریں گی۔بھارت میں فرانس کے سفیر ایمانوئیل لینین نے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔
فرانسیسی سفیر نے پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ ویرات اور انوشکا کے ساتھ ایک اچھی میٹنگ ہوئی، میں ویرات اور ٹیم انڈیا کو تمام ٹورنامنٹس کیلئے نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں اور میں انوشکا سے کانز فلم فیسٹیول کے سفر پر تبادلہ خیالات کیا ہے۔


واضح رہے کہ 2022 میں بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بنی تھیں، انہیں جیوری کا حصہ بنایا گیا جبکہ سکریننگ سمیت مختلف پینل سیشن میں دیپیکا نے حصہ لیا تھا۔
دیپیکا پڈوکون کے علاوہ بھارت سے ایشوریہ رائے بچن، سونم کپور اور دیگر فنکار کانز فیسٹیول کی سرخ قالین پر اپنے جلوے دکھا چکے ہیں، انوشکا شرما اب اپنے بھائی کرنیش شرما کی پروڈیوس کی ہوئی فلم چکدے ایکسپریس میں نظر آئیں گی۔