رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج ہو گا، کہاں کہاں دیکھا جائے گا؟ ماہرین نے بتا دیا


کراچی(قدرت روزنامہ) رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج ہو گا، پاکستان میں جزوی چاند گرہن مکمل طور پر نظر آئے گا۔ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سپیس سائنس جاوید اقبال کے مطابق یہ چاند گرہن پینمبرل گرہن ہے، جس میں زمین کے مرکزی سائے کے باہر کا حصہ چاند پر پڑتا ہے جس سے چاند کی چمک ماند پڑ جاتی ہے۔
اس طرح کے گرہن کا اثر بہت زیادہ نہیں نظر آتا، زمین کا سایہ چاند کے صرف 58 فیصد حصے کو ہی “کوور” کرتا ہے، اس قسم کے چاند گرہن کے دوران چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے، چاند پر صرف ہلکی سی پرچھائی پڑتی نظر آتی ہے۔
جاوید اقبال کے مطابق یہ چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بج کر 14 منٹ پر شروع ہو گا، جزوی چاند گرہن 10 بج کر 22 منٹ پر مکمل ہو گا، جس کا اختتام اگلے دن 6 مئی کو 12 بج کر 31 منٹ پر ہو گا۔
چاند گرہن کا کل دورانیہ 4 گھنٹے اور 17 منٹ ہو گا، چاند گرہن پاکستان کے علاوہ یورپ، ایشیا، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، ایران، عراق،متحدہ عرب امارات، روس، چین اور متعدد ایشیائی ممالک میں دیکھا جائے گا۔