پورا ملک سپریم کورٹ اور آئین کے ساتھ کھڑا ہے، اسد عمر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پورا ملک سپریم کورٹ اور آئین کے ساتھ کھڑا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہمیں ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہم ریلی کے مقام پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ پچھلے دنوں بھی ہمیں ریلی نکالنے سے روکا گیا، یہ کون سا آئین اور کون سی جمہوریت ہے۔