کراچی: جنوبی افریقہ سے منکی پاکس کے 2 مشتبہ مریضوں کی آمد


کراچی (قدرت روزنامہ)جنوبی افریقہ سے کراچی پہنچنے والی پرواز میں 2 افراد میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں، ان کے خون کے نمونے لیب ٹیسٹ کے لئے بھیجوا دیئے گئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ سے کراچی پہنچنے والی پرواز کے 2 افراد میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں جس کے بعد مسافر خاتون اور ساتھ آنے والے بچے کے خون کے نمونے حاصل کرلئے گئے۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ مشتبہ مسافروں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے ڈاؤ یونیورسٹی اور نجی اسپتال کو بھیج دیئے گئے ہیں۔مشتبہ مسافروں کے لیب ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک مسافروں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔