بلوچستان کے کچھ اضلاع میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے اضلاع لورالائی، دکی اور موسیٰ خیل میں موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی، جبکہ لورالائی میں ژالہ باری سے درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلات، خضدار، ژوب اور بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
لورالائی میں جمعرات کی دوپہر موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی، بڑے بڑے اولے پڑنے سے درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
گندم اور بادام کی فصلات کو نقصان پہنچا، ہرنائی، دکی، موسیٰ خیل اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے آج صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔