ٹی ٹی پی گوہر گروپ کے دہشت گرد سیکیورٹی اداروں کے آگے ہتھیار ڈالنے ہر مجبور


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے ثمرات سامنے آنے لگے، ٹی ٹی پی گوہر گروپ کے دہشتگرد سیکیورٹی اداروں کے آگے ہتھیار ڈالنے ہر مجبور ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں دہشت گردوں کا سرغنہ حمید اللہ عرف گوہر بھی دہشت گرد کارروائیاں ترک کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آگے سرنڈر ہونے پر تیار ہے۔
گوہر گروپ اندرونی ٹُوٹ پُھوٹ کا شکار ہے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے باعث دہشت گرد گوہر اپنے ماتحت دہشت گردوں کا اعتماد کھو بیٹھاہ ے۔ بڑھتی ہلاکتوں، مالی مسائل اور اندرونی اختلافات کے باعث گوہر گروپ کے مزید دہشتگرد بھی سیکیورٹی اداروں کے آگے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہیں۔
دہشتگرد گوہر کا محسود دہشتگردوں خصوصاً شفیر اللہ گروپ پر اُسکو بدنام اور قتل کی سازش کا الزام ہے۔ دہشت گرد گوہر مقامی عمائدین سے اپنے سرنڈر کے لیے امداد کا خواہاں ہے۔سیکیورٹی ادارے اپنی شب و روز کاوشوں سے دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔