سشمیتا سین تلوار بازی میں مہارت کیوں حاصل کر رہی ہیں؟ ویڈیو وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ) سابق عالمی ملکۂ حسن اور بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ سشمیتاسین ان دنوں تلوار بازی کی تربیت حاصل کر رہی ہیں جس کی ویڈیو انھوں نے خود سوشل میڈیا پر وائرل کی۔حال ہی میں دل کے عارضے سے جنگ جیتنے والی نازک اندام سشمیتا سین تیز دھار تلوار کے ساتھ بھارت کے مقبول مارشل آرٹ کلاری پیاٹو کی تربیت لیتی نظر آرہی ہیں۔
سشمیتا کی جنون اور بہادری سے بھرپور اس مشق کا مقصد ویب سیریز آریہ میں اپنے ایک کردار کی تیاری کرنا ہے۔ سشمیتاسین جلد ویب سیریز آریہ کی تیسری قسط میں نظر آئیں گی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)


معروف بالی ووڈ اداکارہ نے تلوار بازی کی مشق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے ٹرینر سنیل کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔ “آپ حیرت انگیز ہیں سر‘‘۔خیال رہے کہ سشمیتا سین رواں سال کے آغاز میں آریہ کی شوٹنگ کے دوران ہی دل کا دورہ پڑنے کے سبب اسپتال میں زیر علاج رہی ہیں تاہم صحت یابی کے بعد وہ دوبارہ اپنے کام میں جُت گئیں۔
آریہ 3 کے علاوہ سشمیتا سین ایک اور ویب سیریز تالی میں بھی نظر آئیں گی جس میں وہ ٹرانس جینڈر کارکن گوری ساونت کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس سیریز کے ہدایت کار مراٹھی فلمساز روی یادیو ہیں۔