ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس 9 مئی کو سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس 9 مئی کو سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ ارشد شریف کیس کی سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر سپیشل جے آئی ٹی کو پاکستان کے اندر تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔