ڈیوٹی سے غیر حاضری پر اسلام آباد پولیس کی 27 خاتون کانسٹیبلز معطل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مرد تو مرد وفاقی پولیس کی خواتین اہلکار بھی ڈیوٹی سے متعلق لاپرواہ نکلیں، ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر 27 خاتون پولیس کانسٹیبلز کو معطل کر دیا گیا۔معطل ہونے والی خاتون پولیس اہلکاروں میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہیں، تمام خاتون پولیس اہلکار شہر کے مختلف جگہوں پر تعینات تھیں۔
ذرائع کے مطابق اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کیپٹن ریٹائرڈ ذیشان نے اچانک مختلف پوائنٹس پر ڈیوٹی چیکنگ کی تو ڈیوٹی سے غیر حاضر خاتون اہلکاروں کی پیٹی بہنیں بھی تسلی بخش جواب نہ دے سکیں۔معطل خاتون اہلکاروں کو فوری طور پر پولیس ہیڈ کوارٹر کلوز کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ ان سے ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضری کا جواب بھی طلب کیا گیا ہے۔