وفاقی کابینہ نے چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا استعفیٰ منظور کرلیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمٰن گیلانی کا استعفیٰ منظور کرلیا، ڈاکٹر سید عطا الرحمٰن کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
حبیب الرحمٰن گیلانی نے چئیرمین متروکہ وقف املاک کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے وفاقی کابینہ نے منظور کر لیا، حبیب الرحمٰن گیلانی کو تحریک انصاف کی حکومت کے آخری دنوں میں تعینات کیا گیا تھا۔وفاقی کابینہ نے ڈاکٹر سید عطا الرحمن کو اضافی چارج دینے کی منظوری دے دی، ڈاکٹر سید عطاء الرحمن وزارت مذہبی امور میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات ہیں۔