مستونگ : آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے

مستونگ(قدرت روزنامہ) مستونگ کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کوئٹہ کے مطابق مستونگ اور گردونواح میں شدید طوفانی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کوئٹہ سے مستونگ جارہے تھے، لاشوں اور زخمیوں کو مستونگ کے غوث بخش ہسپتال منتقل کردیا گیا۔