بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا


کراچی(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔قومی کپتان ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین پانچ ہزار رنز بنا نے والے کھلاڑی بن گئے ، بابر اعظم نے 99 میچوں کی 97 اننگز میں 5 ہزار رنز بنا لیے۔
بابر اعظم 100 سے کم اننگز میں 5ہزار رنز کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں انہوں نے یہ اعزاز کراچی میں نیوزی لینڈ کیخلاف ہونیوالے ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں اپنے نام کیا۔


اس سے قبل ہاشم آملہ نے 104 میچز کی 101 اننگز میں 5 ہزار رنز بنائے تھے۔