انٹر بینک: ڈالر آج کتنا سستا ہوا؟


کراچی (قدرت روزنامہ)آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں چند پیسے مہنگا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر معمولی سستا ہوا۔انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 23 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 59 پیسے پر بند ہوا ہے۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر 25 پیسے سستا ہوا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج: منفی رجحان مثبت میں تبدیل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 132 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 226 پر آ گیا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 42 ہزار 93 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔