سعیدہ امتیاز کا بوائے فرینڈ بنانے سے متعلق کیا کہنا ہے؟


لاہور (قدرت روزنامہ)لالی ووڈ اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کے رشتے سے متعلق ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔سعیدہ امتیاز نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر سوال و جواب کے سیشن کا آغاز۔
اس دوران ایک صارف کا سعیدہ امتیاز سے پوچھنا تھا کہ کیا آپ کا بوائے فرینڈ ہے؟

اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گرل فرینڈ، بوائے فرینڈ کے رشتے پر یقین نہیں رکھتیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بوائے فرینڈ نہیں منگیتر ہوگا اور وہ بھی جب میں کسی شخص کے لیے سو فیصد مطمئن ہوں گی، میں رشتوں کو چھپا کر رکھنے کے بجائے آفیشل بنانے پر ترجیح دیتی ہوں۔