اداکارہ زارا ترین اور اداکار فرحان طاہر نے راہیں جدا کرلیں


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی اداکار فرحان طاہر نے راہیں جدا کرلیں . سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کے مطابق اداکارہ زارا ترین اور اداکار فرحان طاہر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے .


سوشل میڈیا پیجز کے مطابق اداکارہ زارا ترین نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے تھے، نا قابل برداشت اختلافات کے باعث دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)


اداکارہ زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی اداکار فرحان طاہر کی شادی 7 نومبر 2021 کو ہوئی تھی . واضح رہے کہ علی طاہر کے بڑے بھائی فرحان طاہر اسٹار ٹریک میں کیپٹن روباؤ اور آئرن مین میں رضا کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں .

. .

متعلقہ خبریں