مقبوضہ کشمیر: راجوڑی میں حملہ، 2 بھارتی فوجی ہلاک، افسر سمیت 4 اہلکار زخمی
راجوڑی (قدرت روزنامہ)مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں ایک حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور ایک افسر سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی ضلع راجوڑی کے علاقے کنڈی میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کر رہے تھے۔
بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے فوجی کارروائی کے دوران بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے یہ ہلاکتیں ہوئیں، علاقے میں فوجی کارروائی جاری ہے۔