سنی دیول کے بیٹے کی شادی طے، دلہن کون ہے؟
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا پر بالی وڈکے سینئر اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول اور بھارتی فلم ڈائریکٹر بیمل رائے کی پوتی دریشا رائے کی منگنی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن دیول اور دریشا دیول کی منگنی ان کے دادا دھرمیندرا اور پرکاش کور کی شادی کی سالگرہ کے روز کچھ ماہ قبل کی جاچکی ہے اور اب بتایا جارہا ہے کہ دونوں کی شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جب کہ ان کی آئندہ ماہ (جون) میں شادی طے ہے۔
سنی دیول کے بڑے بیٹے کرن دیول کی منگیتر کا تعلق فلم انڈسٹری سے نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ کرن دیول منگنی اور شادی کے حوالے سے اپنے والد اور خاندان کی دعاؤں پر بہت خوش ہیں۔
خیال رہے کہ کرن دیول بھی اپنے والد، دادا اور چچا کی طرح بالی وڈ سے منسلک ہیں اور وہ آئندہ آنے والی فلم ’اپنے ٹو‘ میں نظر آئیں گے۔