اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک طالبان پاکستان کے ذیلی گروپوں میں کمانڈرز کی ہلاکتیں معمول بن گئیں . افغانستان کے علاقے حوست، کنڑ اور دیگر علاقوں میں جماعت الاحرار اور TTP کے درمیاں فسادات کے مختلف واقعات میں 9 دہشتگرد بشمول اہم کمانڈرز مارے گئے .
مارے جانے والے دہشتگردوں میں ساجد، عمر، ملنگ، کمانڈر ذاکر، طارق عرف ولی، ہاشم عرف ساجد، عثمانی عرف مسلم، رحمان عرف گل بابا اور یوسف شامل ہیں . ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں کے کمانڈرز اور غریب دہشتگرد طبقوں میں اختلافات پہلے ہی شدت اختیار کر چکے ہیں . ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں نے مرکزی قیادت پر بھی عدم اعتماد کا اظہارکیا ہے .
ٹی ٹی پی کے نچلے درجے کے دہشتگرد مالی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ کمانڈر شاہانہ طرزِ زندگی گزار رہے ہیں . اندرونی خلفشار اور بیرونی اختلافات کی وجہ سے انہیں آج بھاری قیمت چُکانا پڑرہی ہے .