ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ انڈسٹری کے سینئر اداکار دلیپ تاہل پاکستان مخالف فلم میں ذوالفقار علی بھٹو کا کردار نبھائیں گے . بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ماہ ریلیز ہونے والی ہدایتکار سنکلپ ریڈی کی فلم آئی بی 71 میں اداکار دلیپ تاہل پاکستان کے پہلے نتخب وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ادا کریں گے .
ماضی کی فلموں میں کئی مرتبہ پہلے بھارتی وزیرِاعظم جواہر لال نہرو کا کردار ادا کرنے والے دلیپ تاہل کا کہنا ہے کہ انکے لئے ذوالفقار علی بھٹو کا کردار نبھانا کسی چیلنج سے کم نہ تھا جس کیلئے وہ ہرگز منع نہیں کر سکتے تھے .
View this post on Instagram
اداکار نے بتایا کہ بھٹو کا کردار نبھانے کیلئے انہیں کئی مہینوں تک محنت کرنی پڑی تاکہ ان کی چال ڈھال، بولنے اور تقریر کرنے کے انداز کو سیکھا جا سکے .
فلم آئی بی 71 میں پاک بھارت علیحدگی کے بعد رونما ہونے والے واقعات کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف دکھانے کی کوشش کی گئی ہے . فلم 12 مئی کو بھارت کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی .
View this post on Instagram
فلم میں بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ودیت جموال مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر اہم اداکاروں میں انوپم خیر، وشال جیٹھوا اور دلیپ تامل شامل ہوں گے .