ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ انڈسٹری کے سینئر اداکار دلیپ تاہل پاکستان مخالف فلم میں ذوالفقار علی بھٹو کا کردار نبھائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ماہ ریلیز ہونے والی ہدایتکار سنکلپ ریڈی کی فلم آئی بی 71 میں اداکار دلیپ تاہل پاکستان کے پہلے نتخب وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ادا کریں گے۔
ماضی کی فلموں میں کئی مرتبہ پہلے بھارتی وزیرِاعظم جواہر لال نہرو کا کردار ادا کرنے والے دلیپ تاہل کا کہنا ہے کہ انکے لئے ذوالفقار علی بھٹو کا کردار نبھانا کسی چیلنج سے کم نہ تھا جس کیلئے وہ ہرگز منع نہیں کر سکتے تھے۔
اداکار نے بتایا کہ بھٹو کا کردار نبھانے کیلئے انہیں کئی مہینوں تک محنت کرنی پڑی تاکہ ان کی چال ڈھال، بولنے اور تقریر کرنے کے انداز کو سیکھا جا سکے۔
فلم آئی بی 71 میں پاک بھارت علیحدگی کے بعد رونما ہونے والے واقعات کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ فلم 12 مئی کو بھارت کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم میں بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ودیت جموال مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر اہم اداکاروں میں انوپم خیر، وشال جیٹھوا اور دلیپ تامل شامل ہوں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…