اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹ ہو کر دوبارہ آنے کی سہولت ختم ہو گئی، سہولت کار جا چکے ہیں . اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی تباہی، مہنگائی، بیروزگاری لانے اور ملک کو خارجہ محاذ پر تنہا کرنیوالی حکومت اب نہیں آئے گی، اب فرح گوگی اور بشریٰ بیگم کیلئے بجٹ نہیں بنے گا، اب آٹا، چینی، بجلی، گیس مافیا کا نہیں بلکہ عوام کا بجٹ بنے گا .
انہوں نے کہا کہ عمران خان بجٹ کی آپ فکر نہ کریں، تم نے جو کرنا تھا کر لیا، اب بس، ملک میں آر ٹی ایس ٹھیک ہو چکا ہے، اقتدار کی خاطر پنجاب اورخیبر پختونخوا کے مینڈیٹ کی توہین تم نے کی، اقتدار کی خاطر تم نے سائفر کی سازش کی، پی ٹی آئی تمہاری نااہلی کے باعث کریش ہوگئی .
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن ملک میں ایک ساتھ اور آئینی مدت پوری ہونے پر ہی ہونگے، الیکشن ہوگا لیکن فارن ایجنٹ سڑکوں پر چیخے گا چلائے گا .