عمران خان نے عدالتوں میں عدم پیشی پر نعیم پنجوتھہ کو اپنی نمائندگی کا ٹاسک سونپ دیا


لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کی عدالتوں میں عدم پیشی پر نعیم پنجوتھہ کو اپنی نمائندگی کا ٹاسک سونپ دیا . تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک بھر کی عدالتی کارروائیوں کیلئے پاور آف اٹارنی کی کاپی موصول کر دی .


پاور آف اٹارنی میں عمران خان نے کہا ہے کہ ذاتی مصروفیات کے باعث عدالت میں سول اور فوجداری کیسز میں پیش نہیں ہو سکتے، عدالتی کیسز کیلئے اپنی عدم پیشی پر نعیم پنجوتھہ کو اٹارنی نامزد کرتے ہیں .
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور کچہری میں نعیم پنجوتھہ کو تمام درخواستیں، اپیلیں اور انٹراکورٹ اپیلیں دائر کرنے کا اختیار ہے . پاور آف اٹارنی میں عمران خان نے کہا کہ نعیم پنجوتھہ میری طرف سے عدالت میں بیان ریکارڈ کروانےکا اختیار بھی رکھتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں