عمران خان نے عدالتوں میں عدم پیشی پر نعیم پنجوتھہ کو اپنی نمائندگی کا ٹاسک سونپ دیا


لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کی عدالتوں میں عدم پیشی پر نعیم پنجوتھہ کو اپنی نمائندگی کا ٹاسک سونپ دیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک بھر کی عدالتی کارروائیوں کیلئے پاور آف اٹارنی کی کاپی موصول کر دی۔
پاور آف اٹارنی میں عمران خان نے کہا ہے کہ ذاتی مصروفیات کے باعث عدالت میں سول اور فوجداری کیسز میں پیش نہیں ہو سکتے، عدالتی کیسز کیلئے اپنی عدم پیشی پر نعیم پنجوتھہ کو اٹارنی نامزد کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور کچہری میں نعیم پنجوتھہ کو تمام درخواستیں، اپیلیں اور انٹراکورٹ اپیلیں دائر کرنے کا اختیار ہے۔پاور آف اٹارنی میں عمران خان نے کہا کہ نعیم پنجوتھہ میری طرف سے عدالت میں بیان ریکارڈ کروانےکا اختیار بھی رکھتے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہناہے کہ آئی سی ٹی…

12 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

13 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے کس بات پر معافی مانگی؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول ( پی…

27 mins ago

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے…

35 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

40 mins ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

47 mins ago