اےاین ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار


کراچی(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5ملزمان گرفتار کرلیے . ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، راولپنڈی کےرہائشی ملزم سے65 ہیروئن بھرےکیپسولزبرآمد جبکہ خاتون کےپیٹ سے59 آئس بھرے،10ہیروئن بھرےکیپسولزبرآمد ہوئے .


اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ مُلزمان نے پروازنمبرجی ایف 789سےبحرین جاناتھا ، دونوں ملزمان اورخاتون سمیت تیسراملزم وسہولت کاربھی گرفتارکرلیا گیا .
ترجمان اےاین ایف کے مطابق پشاور کنال روڈ کے قریب کارروائی میں ملزم سے 1200نشہ آورگولیاں برآمد کرلی گئیں ، ایک اور کارروائی میں ملتان رحیم والا چوک کے قریب ملزم سے 900گرام ہیروئین،300گرام افیون اورپستول برآمد کرلی گئی . اے این ایف کے مطابق ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں