ہالی ووڈ کو خیرباد کہنے کے بعد امبر ہرڈ کہاں جا رہی ہیں؟


میڈرڈ (قدرت روزنامہ)امریکی اداکارہ امبر ہرڈ نے ہالی ووڈ کو خیر باد کہہ کر اسپین منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے سابق شوہر جانی ڈیپ سے مقدمہ ہارنے کے بعد اداکارہ امبر ہرڈ نے عارضی طور پر ہالی ووڈ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ہالی ووڈ کو خیر باد کہنے کے بعد اداکارہ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں منتقل ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ کے اپنے سابق شوہر اور ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جونی ڈیپ کے ساتھ طویل عرصے سے کشیدہ تعلقات تھے جس کے بعد انہوں نے 2016ء میں اپنے سابق شوہر پر گھریلو تشدد کے الزامات لگائے تھے۔امبر ہرڈ اور جانی ڈیپ کا گھریلو تنازع عدالت میں طویل عرصے تک چلنے کے بعد معاملہ فیصلہ جونی ڈیپ کے حق میں آیا تھا۔
اب غیر ملکی میڈیا ’ڈیلی میل‘ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امبر ہرڈ نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی ہے، وہ اپنی 2 سالہ بیٹی کے ساتھ اسپین منتقل ہوگئی ہیں جہاں وہ اپنی زندگی کی نئی شروعات کریں گی۔
دوسری جانب ایک غیر ملکی جریدے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے گزشتہ برس جولائی میں کیلیفورنیا میں اپنے گھر کو 1 ملین ڈالر میں فروخت کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ امبر ہرڈ کی ایک بیٹی بھی ہے جس کی پیدائش جولائی 2021ء میں سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔