عالیہ بھٹ بیٹی راہا کے بغیر کیسے وقت گزار رہی ہیں؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ میٹ گالا میں شرکت کے سبب پہلی بار اپنی 6 ماہ کی بیٹی راہا سے اتنا دور رہی ہیں۔حال ہی میں میٹ گالا میں ڈیبیو دینے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی راہا سے پہلی بار مسلسل 4 دن دور رہنے سے متعلق بات کی ہے۔
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا میں شرکت کے دوران، میک اپ سے قبل بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی 6 ماہ کی بیٹی سے پہلی بار اتنا دور ہیں، وہ اس سے قبل زیادہ سے زیادہ بس 24 گھنٹے، ایک دن ہی دور رہی ہیں۔
عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ میٹ گالا میں شرکت کے دوران ملک سے باہر ہونے کے سبب صبح بیدار ہوتے ہی سب سے پہلے اپنی بیٹی سے ویڈیو کال کرتی ہیں۔عالیہ بھٹ نے بتایا کہ اور یہ ویڈیو کال صرف چند سیکنڈز کی ہوتی ہے۔