لاہور؛ عمران خان کی قیادت میں چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلی


لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی زمان پارک سے روانہ ہوگئی، عمران خان نے کہا ہے کہ آج جہاں بھی ہیں آج آپ کے لیے ضروری ہے کہ آئین، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے لیے گھر سے باہر نکلیں . ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی عمران خان ریلی کی قیادت کے لیے زمان پارک سے روانہ ہوگئی .

عمران خان زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی کی قیادت کریں گے .
ریلی کے آغاز کے موقع پر عمران خان نے کارکنوں کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اپنی ریلی کا آغاز کر رہا ہوں، آج آپ جہاں بھی ہیں، آپ کے لیے ضروری ہے آئین سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے لیے گھر سے باہر نکلیں .

عمران خان نے کہا کہ آج ایک گھنٹے کے لیے آپ کو ہر صورت میں باہر نکلنا ہے، اگر اس ملک کا آئین ٹوٹ گیا تو ملک ٹوٹ جائے گا، اگر انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو آئین ختم ہو جائے گا . عمران خان نے مزید کہا کہ اگر ایسا ہو تو اس ملک کا اور آپ کے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں