لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی زمان پارک سے روانہ ہوگئی، عمران خان نے کہا ہے کہ آج جہاں بھی ہیں آج آپ کے لیے ضروری ہے کہ آئین، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے لیے گھر سے باہر نکلیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی عمران خان ریلی کی قیادت کے لیے زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔ عمران خان زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی کی قیادت کریں گے۔
ریلی کے آغاز کے موقع پر عمران خان نے کارکنوں کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اپنی ریلی کا آغاز کر رہا ہوں، آج آپ جہاں بھی ہیں، آپ کے لیے ضروری ہے آئین سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے لیے گھر سے باہر نکلیں۔
عمران خان نے کہا کہ آج ایک گھنٹے کے لیے آپ کو ہر صورت میں باہر نکلنا ہے، اگر اس ملک کا آئین ٹوٹ گیا تو ملک ٹوٹ جائے گا، اگر انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو آئین ختم ہو جائے گا۔عمران خان نے مزید کہا کہ اگر ایسا ہو تو اس ملک کا اور آپ کے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…