کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، دو مغوی بچیاں بازیاب


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جنوبی زون پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو معصوم بچیوں کو بازیاب کرالیا گیا۔سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پیغام میں پولیس کی کامیاب کارروائی سے متعلق بتایا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران سی ویو سے اغواء ہونے والی دو معصوم بچیوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔


سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ نے بتایا کہ دونوں بچیاں ان کے والدین کے حوالے کردی گئیں ہیں۔ جبکہ اغواء میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جنوبی زون کی پولیس ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔