پاکستان اور کینیڈا کو سرمایہ کاری میں مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، کینیڈین میئر پیٹرک براؤن


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کینیڈا کے شہر برامپٹن کے میئر نے پاکستان کے پرائیوٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس نے وفد کے ہمراہ کینیڈا کے شہر برامپٹن کے میئر پیٹرک براؤن سے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پیٹرک براؤن نے مجموعی عالمی صورتحال کے علاوہ دوطرفہ تعلقات اور تجارت ، سرمایہ کاری سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر پیٹرک براؤن نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان انتہائی خوشگوار تعلقات ہیں جنہیں سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین خورشید برلاس نے کہا کہ پاکستان میں کینیڈا کے سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے دونوں ملکوں کے درمیان اس میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل، چمڑے سے بنی اشیا، اسپورٹس مصنوعات، کیمیکلز، کارپٹس اور طبی آلات کی ایکسپورٹ سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
دوران گفتگو پیٹرک براؤن چیئرمین پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس کو دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے کینیڈا کے دورے کی دعوت بھی دی۔ملاقات میں شاہ کنسلٹنٹ کے ناصر شاہ ،فاد وحید، امین الرحمن،شمریز اقبال،فہد برلاس، جے سیون ایکن کے محمد فیاض اعوان، سی ای او ایکسپریس گروپ اعجاز الحق بھی موجود تھے۔

Recent Posts

مچھلی تازہ ہے یا باسی؟ چند نشانیاں یاد رکھیں اور صحت خراب ہونے سے بچائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…

13 mins ago

کشمش کھانے کے ایسے حیران کن فوائد جو آپ کو مہنگی دواؤں سے دور کردیں

کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…

15 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا مبینہ منصوبہ بنالیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…

25 mins ago

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کردیں، شیخ رشید

پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال سے میرا کوئی تعلق نہیں، آئی کے…

31 mins ago

پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، شعیب شاہین سمیت متعدد رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو اسلام…

43 mins ago

آئینی بینچ؛ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا…

52 mins ago