کراچی: آج درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آج درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔شہرِ قائد میں 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے کہا کہ شہر میں 3 روز کے دوران مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔اس کے علاوہ وسطی اور بالائی سندھ کے اضلاع میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسطی اور بالائی سندھ میں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زائد رہ سکتا ہے، 11 یا 12 مئی سے بالائی اور وسطی سندھ میں ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال بھی ہو سکتی ہے۔آئندہ کچھ دن سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔