کوئٹہ اور پشاور میں آٹا مہنگا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ اور پشاور میں آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔کوئٹہ میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کی فی کلو قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے ہو گئی۔
شہر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2900 روپے سے بڑھ کر 3000 روپے ہو گئی۔دوسری جانب پشاور میں ہول سیل مارکیٹ میں مکس آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 ہزار 350 روپے کا ہو گیا۔
فائن آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے ہے۔اس حوالے سے آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آٹے اور گندم کی ترسیل پر پابندی کے باعث قیمتیں کم نہیں ہو رہیں۔