پاکستانی خواتین اس سال بغیر محرم حج کی سہولت سے محروم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی طرف سے اجازت ہونے کے باوجود پاکستانی خواتین عازمین حج اس سال بغیر محرم حج کی سہولت سے محروم ہوگئیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت مذہی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے محرم کے بغیر حج کرنے کی اجازت کے باوجود پاکستانی خواتین سابق قوانین کے تحت ہی حج کریں گی اور رواں سال اس سہولت سے محروم رہیں گی کیوں کہ اس سال پاکستانی حکومت کی جانب سے حج انتظامات سابق حج اسکیم کے تحت ہی کیے گئے ہیں اس لیے پاکستانی خواتین اس سال بغیر محرم حج کی سہولت سے محروم رہیں گے .


انہوں نے کہا کہ ہماری منظور کردہ پالیسی پرانی اسکیم کے تحت ہی ہے جس میں خواتین بغیرمحرم کے حج نہیں کر سکیں گی اورحج کیلئے ان کے ساتھ محرم کا ہونا لازمی ہے، بغیر محرم کے حج پالیسی کا اثر ویسے بھی پاکستانی خواتین پر زیادہ نہیں پڑے گا کیوں کہ وہ اپنے خاندان یا محرم کے ساتھ ہی حج کرنے کو ترجیح دیتی ہیں تاہم اہل تشیع خواتین کچھ حالات میں بغیر محرم کے بھی حج پر جا سکتی ہیں .
خیال رہے کہ سعودی عرب نے خواتین کے لیے بغیر محرم حج پرمٹ کے اجرا کا طریقہ کار جاری کیا ہے، سعودی وزارت حج و عمرہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہریوں کے لیے بغیرمحرم حج پرمٹ جاری کرانے کے لیے ضروری ہے کہ وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے محکمہ احوال مدنیہ (سول افیئرز ڈپارٹمنٹ) سے رجوع کیا جائے، پھر آن لائن درخواست سیکشن کا انتخاب کرنے کے بعد حاجی کے ہمسفر (مرافق) کا تعین کریں اور ہمراہ کے رشتے کی نشاندہی کریں جب کہ مملکت میں مقیم غیرملکی اس مقصد کے لیے محکمہ پاسپورٹ (جوازات) سے رجوع کریں گے .
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے ویکسین لگوانے کی آخری تاریخ حج سیزن شروع ہونے سے 10 دن پہلے ہے، حج کے مناسک کو ادا کرنے کے لیے حفاظتی ٹیکے لگوانا شرط ہے، حج پرمٹ جاری کرنے کے لیے تمام ویکسینز کو مکمل کرنا لازمی ہے .

. .

متعلقہ خبریں