پاکستانی خواتین اس سال بغیر محرم حج کی سہولت سے محروم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی طرف سے اجازت ہونے کے باوجود پاکستانی خواتین عازمین حج اس سال بغیر محرم حج کی سہولت سے محروم ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت مذہی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے محرم کے بغیر حج کرنے کی اجازت کے باوجود پاکستانی خواتین سابق قوانین کے تحت ہی حج کریں گی اور رواں سال اس سہولت سے محروم رہیں گی کیوں کہ اس سال پاکستانی حکومت کی جانب سے حج انتظامات سابق حج اسکیم کے تحت ہی کیے گئے ہیں اس لیے پاکستانی خواتین اس سال بغیر محرم حج کی سہولت سے محروم رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری منظور کردہ پالیسی پرانی اسکیم کے تحت ہی ہے جس میں خواتین بغیرمحرم کے حج نہیں کر سکیں گی اورحج کیلئے ان کے ساتھ محرم کا ہونا لازمی ہے، بغیر محرم کے حج پالیسی کا اثر ویسے بھی پاکستانی خواتین پر زیادہ نہیں پڑے گا کیوں کہ وہ اپنے خاندان یا محرم کے ساتھ ہی حج کرنے کو ترجیح دیتی ہیں تاہم اہل تشیع خواتین کچھ حالات میں بغیر محرم کے بھی حج پر جا سکتی ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے خواتین کے لیے بغیر محرم حج پرمٹ کے اجرا کا طریقہ کار جاری کیا ہے، سعودی وزارت حج و عمرہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہریوں کے لیے بغیرمحرم حج پرمٹ جاری کرانے کے لیے ضروری ہے کہ وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے محکمہ احوال مدنیہ (سول افیئرز ڈپارٹمنٹ) سے رجوع کیا جائے، پھر آن لائن درخواست سیکشن کا انتخاب کرنے کے بعد حاجی کے ہمسفر (مرافق) کا تعین کریں اور ہمراہ کے رشتے کی نشاندہی کریں جب کہ مملکت میں مقیم غیرملکی اس مقصد کے لیے محکمہ پاسپورٹ (جوازات) سے رجوع کریں گے۔
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے ویکسین لگوانے کی آخری تاریخ حج سیزن شروع ہونے سے 10 دن پہلے ہے، حج کے مناسک کو ادا کرنے کے لیے حفاظتی ٹیکے لگوانا شرط ہے، حج پرمٹ جاری کرنے کے لیے تمام ویکسینز کو مکمل کرنا لازمی ہے۔

Recent Posts

اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنا سکتی ہے، اگر…

3 mins ago

بھارتی اداکار پر 20 مشتعل افراد کا حملہ، ناک توڑ دی

بنگلورو(قدرت روزنامہ) 20 مشتعل افراد کے ہجوم نے حملہ کرکے کنڑ ٹیلی وژن انڈسٹری کے…

20 mins ago

مہوش حیات گھڑ سواری کی شوقین، ویڈیو بھی شیئر کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مہوش حیات اس اختتام ہفتہ پر…

27 mins ago

‘انکی ٹریننگ دوبارہ کروائیں’، تماشائی کی فرمائش پرچیئرمین پی سی بی نے کیا کہا؟

ڈبلن (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ڈبلن میں موجود ہیں جہاں…

30 mins ago

حکومتی وفداور قبائلی عمائدین کے مابین مزاکرات کا پہلا دور مکمل

ملکی معیشت میں چمن کے عوام کا اہم کردارہے ، میرضیااللہ لانگو صوبائی وزیر داخلہ…

46 mins ago

گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا ہے کہ مئی میں گرمی کی…

1 hour ago