ملک میں انتہا پسندانہ رویوں کی وجہ عمران خان ہیں: مریم اورنگزیب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں انتہا پسندانہ رویوں کی وجہ ہیں۔مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لگتا ہے فارن ایجنٹ نے وزیرِ اعظم کی برطانوی بادشاہ کے ساتھ ویڈیو دیکھ لی ہے۔
اُنہوں نے عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل یہ ہے کہ تم جیل جاؤ، سازش، جھوٹ اور چوریوں پر تمہیں سزا ہو، کیونکہ تمہارا شر، زہر اور ذہنیت، معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد پیدا کر رہا ہے، ملک کو تم جیسا فراڈ، فتنہ، فساد، انتشار، خلفشار نہیں روٹی، روزگار اور کاروبار چاہیئے۔مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری وجہ سے آج جتھوں کے ہاتھوں لوگوں کا قتل ہو رہا ہے، عمران خان نے ماضی میں کبھی بھارت، کبھی کشمیر اور کبھی اسلام کے نام پر گھٹیا سیاست کی اور آج بھی کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کے مودی کی کامیابی کی دعائیں کرنے والے کی باتیں سنو؟ بے شرم انسان نے فتنہ، فساد اور انتشار کی کال صرف چین کے وزیرِ خارجہ اور شہباز شریف کی شاہ چارلس کے ساتھ ویڈیو کو دیکھ کر دی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سی پیک پر کام کی رفتار تیز ہوتے، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب دورے اور بھارتی وزیرِ خارجہ کو زبردست جواب دیتے دیکھنے کے بعد فارن فنڈڈ ایجنٹ پاگل ہو گیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف جو کر رہے ہیں تم دیکھ نہیں سکتے کہ تمہارے سر پر کالی بالٹی ہے، تم 2013ء سے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہو، مستقبل میں بھی اسی طرح روتے اور پیٹتے ہی رہو گے کیونکہ اب الیکشن ہو گا لیکن تم کبھی سلیکٹ نہیں ہو سکو گے۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ تم سلیکٹ نہیں ہو سکو گے کہ کیونکہ اب نہ فیض، نہ کھوسہ، نہ ثاقب نثار اور نہ ہی باجوہ ہے، اس لیے سڑکوں پر نہیں تم عدالت جاؤ۔

Recent Posts

فرعون کے مقبروں کے پاس بھارتی جوڑے کی نازیبا حرکت، انٹرنیٹ صارفین آگ بگولا ہوگئے

قاہرہ(قدرت روزنامہ)شادی کے موقع پر ہرکوئی اس دن کو یادگار بنانا چاہتا ہے لیکن بھارت…

3 mins ago

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست میں انٹری دے دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے بھارتی…

17 mins ago

سابق خاتون رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بھی استحکام پاکستان پارٹی چھوڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے…

23 mins ago

2 صوبوں میں آئندہ بجٹ میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان کردیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ بجٹ میں…

45 mins ago

لندن: میئر کے انتخابات کل ہوں گے، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں میئر کے انتخابات کل ہوں گے جس میں لیبرپارٹی کے…

1 hour ago

کینیڈا: تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم…

1 hour ago