بحران حل کرنے کیلئے سب کو ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑیگا: احسن اقبال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بحرانوں کو حل کرنے کے لیے سب کو ایک ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا۔احسن اقبال نے مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے دفتر کے دورے کے موقع پر کہا کہ اس وقت جمہوری قوتیں پارلیمنٹ کی پشت پر کھڑی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ عدلیہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کا حق سلب نہیں کر سکتی، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی، اگر وہ بھارت نہ جاتے تو یہ بھارت کا نہیں بلکہ ایس سی او کا بائیکاٹ ہوتا۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ اس تنظیم کا محور خطے میں علاقائی امن اور باہمی تعاون کو فروغ دینا رہا ہے۔