مدیحہ امام کا منیشا کوئرالا کیساتھ بالی وڈ فلم میں کام کا تجربہ کیسا رہا؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے بالی وڈ میں اپنے کام کا تجربہ شیئر کیا ہے۔مدیحہ امام جیو نیوز کے کامیڈی شو ‘ہنسنا منع ہے’ کی مہمان بنیں جس میں انہوں نے اپنے کیریئر میں ہونے والے کئی دلچسپ واقعات سے متعلق بتایا۔
میزبان تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ فلم ‘ڈیئر مایا’ تو اتنا اچھا پرفارم نہیں کر پائی لیکن تجربہ کیسا رہا؟ بھارتی فلم ساز نے آپ کو کیسے بلایا اور کس قسم کا رویہ اختیار کیا گیا؟
جواب میں اداکارہ نے کہا ‘انہوں نے میرے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا، جس چینل پر ان دنوں میں کام کر رہی تھی اسی کی ایک کلپ دیکھ کر مجھے آڈیشن کی کال آئی، انہوں نے دیکھا اور کہا یہ لڑکی اس کردار کے لیے بالکل ٹھیک رہے گی’۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv)


مدیحہ امام نے کہا کہ فلم میں کام کا تجربہ بہت اچھا رہا، وہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں، میرا انہوں نے کافی خیال رکھا، کھلا کھلا کر موٹا کردیا تھا، پاکستان اور بھارت میں کام کا طریقہ زیادہ مختلف نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مدیحہ امام نے فلم ‘ڈیئر مایا’ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جب کہ بالی وڈ حسینہ منیشا کوئرالا بھی مرکزی کردار میں تھیں۔مدیحہ نے فلم میں ‘عینا’ کا کردار نبھایا تھا جو لڑکا بن کر مایا دیوی (منیشا کوئرالا) کو خطوط بھیجتی تھی، فلم 2 جون 2017 کو ریلیز کی گئی تھی۔